ثنا خان اور سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتا دیا

ثنا خان اور سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور شوہر سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتا دیا۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اوربتایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ‘اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں،ہمیں توفیق دے کہ ہم اسکی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں