عمران عباس کی نیلم منیر کیساتھ ڈرامہ سیٹ سے تصویریں شیئر

لاہور(شوبزڈیسک)نوجوان خوبرو اداکار عمران عباس نے نوبیاہتا ساتھی اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
اداکار عمران عباس نے ساتھی اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ڈرامہ ‘محشر’ کے سیٹ کی تصاویر شیئر کیں اوربتایاکہ کہ یہ تصویریں ڈرامہ سیریل ‘محشر’ کے سیٹ پر آخری دن بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے ساتھی اداکارہ نیلم منیر کو اپنی ‘پیاری دوست’ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ احرامِ جون سے محشر تک ایک یادگار سفر رہا ہے ، اس ٹیم کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا بہت اچھا لگا۔اس پوسٹ پر نیلم منیر نے بھی کمنٹ کر کے عمران عباس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نے لکھا کہ ما شاء اللّٰہ آپ بہت مہربان شخصیت ہیں، اللّٰہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین