ویوین دسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز سے نواز دیا

ممبئی (شوبزڈیسک )بگ باس 18 کے اختتام کے بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔۔
جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ ویوین دسینا نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بے حد خوش اور شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنا پیار ملا ۔ یاد رہے کہ ویوین دسینا ‘مدھوبالا’، ‘شکتی’ اور ‘صرف تم’ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اورحال ہی میں رئیلٹی شو بگ باس 18 میں بھی رنر اپ رہے ۔