بالی ووڈ موسیقار پریتم کا ملازم40لاکھ لیکر رفو چکر

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔پولیس نے سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی،واقعہ گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے سٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا تھا اور اسے سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کا وعدہ کیا تھا،منیجر ونیت چیڈا کے مطابق انہوں نے سیال کا رات بھر انتظار کیا جب سیال نے بیگ واپس نہیں کیا تو میوزک کمپوزر نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔