نادیہ جمیل کی سمیعہ ممتاز کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کی دو نامور سینئر اداکاراؤں کی رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے گانے ‘پیا توسے نینا لاگے رے ’ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں گایا بھی۔نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوش گوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments