فیشن آئیکون ایچ ایس وائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی فیشن آئیکون حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی نے ہالی ووڈ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیاہے ۔
ایچ ایس وائی نہ صرف ڈزنی پلس کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ سیریز ‘ڈیلی بوائز’ کی پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں اپنا آن سکرین ڈیبیو بھی کر رہے ہیں،ایچ ایس وائی نے اس سیریز کی آٹھویں اور نویں قسط میں مرکزی کرداروں کے ملبوسات ڈیزائن کئے ہیں اور انہیں قسطوں میں وہ آن سکرین جلوہ گر ہونگے ۔