امبانی کو نہیں جانتی، شادی میں شرکت اتفاق :کِم کارڈیشن

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے مشہور امیر ترین خاندان امبانی کی حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور امریکی ماڈل کِم کارڈیشن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔۔
کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں،شادی میں شرکت محض اتفاق تھی۔اداکارہ نے اپنے ریئلٹی شو کے ایک حصے میں کہا ‘‘میں دراصل امبانی خاندان کو نہیں جانتی۔ البتہ، ہمارے کچھ مشترکہ دوست ہیں۔’’ جوہری لورین شوارٹز، جو امبانی خاندان کے لیے جیولری ڈیزائن کرتی ہیں، نے انہیں بتایا کہ امبانی خاندان کارڈیشئنز کو شادی میں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ لورین نے مجھ سے کہا کہ وہ شادی میں جارہی ہیں اور امبانی خاندان آپ کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے بغیر کچھ سوچے ‘ہاں’ کہہ دیا۔ کِم اور کلوئی نے شادی کے دعوت نامے کے بارے میں بھی بات کی، جو تقریباً 18 سے 22 کلو گرام وزنی تھا۔ کلوئی نے بتایا، ‘‘ہمیں جو دعوت نامہ ملا، وہ 40 سے 50 پاؤنڈ وزنی تھا اور اس سے موسیقی کی آواز بھی آتی تھی ،یہ بہت حیرت انگیز تھا، اس لیے جب ہم نے دعوت نامہ دیکھا تو ہم نے سوچا کہ ایسے موقع کو ٹھکرانا نہیں چاہیے ۔