سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی پہلی سالگرہ

سدھو موسے والا کے  چھوٹے بھائی کی پہلی سالگرہ

ممبئی (شوبزڈیسک )پنجابی موسیقی کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شُبھدیپ سنگھ سدھو کی پہلی سالگرہ کا دھوم دھام سے اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے بھی شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں چھوٹے سدھو گلابی پگڑی کے ساتھ سیاہ کرتے پاجامے میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022ء میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں