میرا اداکاری میں آنا محض اتفاق تھا:مشال خان

میرا اداکاری میں آنا محض اتفاق تھا:مشال خان

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا کہ میرے خاندان کے زیادہ تر افراد بیرونِ ملک مقیم ہیں اور میں خود بھی اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جا چکی ہوں، تاہم میرا دل پاکستان میں ہی لگا رہا۔

یہی میرا گھر ہے اور انسان اپنے گھر میں ہی سب سے زیادہ سکون محسوس کرتا ہے۔ اداکاری میں آنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ محض ایک اتفاق تھا، ایک دن آڈیشن کے لیے کال موصول ہوئی اور اگلے لمحے مقبول ڈرامہ سنو چندا کا حصہ بن چکی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں