شوہر کہتا شوبز چھوڑ دو، پردہ کرو تو میں بات مانتی:فضا علی

شوہر کہتا شوبز چھوڑ دو، پردہ کرو تو میں بات مانتی:فضا علی

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ و میزبان فضا علی نے شادی شدہ خواتین کو شوہروں کی بات ماننے کا مشورہ دیدیا،اداکارہ فضا علی کا سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا ویڈیو کلپ وائرل ہے۔۔۔

 جس میں انہیں اپنی مثال دے کر شادی شدہ خواتین کو سمجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔فضا علی نے کہاکہ اگر مجھے میرا شوہر کہتا ہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑ دو تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دیتی، میں کام نہیں کرتی، وہ جیسے بھی جتنا بھی کماتا میں گزارا کرتی اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی۔ میں اپنے شوہر کے کہنے اور اجازت سے ہی انڈسٹری میں کام کرتی۔ اگر میرا شوہر مجھے سر پر دوپٹہ لینے اور پردہ کرنے کا کہتا تو میں ساری زندگی سر پر دوپٹہ لیتی اور پردہ کرتی۔ اگر آپ کے شوہر بھی آپ کو چھوٹی موٹی نمک برابر کوئی بات کہتے ہیں تو برداشت کر لیا کریں۔فضا علی کا شادی شدہ عورتوں کو یہ مشورہ دینا انٹرنیٹ صارفین کو ذرا نہ بھایااوروہ انہیں تنقیدکانشانہ بنارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں