سیف علی خان اور نکیتا کا رومانٹک سین، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

 سیف علی خان اور نکیتا کا رومانٹک سین، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ممبئی (شوبزڈیسک )فلم جیول تھیف کے ریلیز کیے گئے رومانٹک گانے ‘‘الزام’’ میں سیف علی خان اور نکیتا دتہ کی کیمسٹری مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سیف علی خان اور نکیتا دتہ نے رومانوی نغمے میں اپنی جاندار اداکاری اور جذباتی لگاؤ کے شاندار اظہار سے چار چاند لگا دیئے ۔گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور عمر میں 20 سال کا فرق ہونے کے باوجود دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔فلم اسی ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں