بالی ووڈ میں انتظار کی کوئی حد نہیں یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ :سونو سود

ممبئی (آئی ا ین پی)بالی ووڈ اداکار سونو سود نے بھارتی فلمی نگری میں کامیابی حاصل کرنے کا نسخہ بتا دیا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سونو سود نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی پہچان کئی مرتبہ رد کیے جانے اور لمبے انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کامیابی کیلئے پانی میں سانس کو کئی دیر تک روکنا پڑتا ہے ۔سونو سود نے کہا کہ بالی ووڈ میں انتظار کی کوئی حد نہیں اور یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے ، آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور تحمل مزاجی سے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے ۔