پوجا کے سامنے عالیہ پانی کم چائے ہے :راہول بھٹ

 پوجا کے سامنے عالیہ پانی کم چائے ہے :راہول بھٹ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کی سپر سٹار عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے اداکارہ سے متعلق اپنی رائے میں کہا ہے کہ میری سگی بہن کے سامنے عالیہ بھٹ پانی کم چائے ہے ، عالیہ بھٹ میں نہ ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی ان کی شکل کچھ خاص ہے ۔

بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کے بیٹے ، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے سوتیلے اور سابق اداکارہ پوجا بھٹ کے سگے بھائی راہول بھٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ مجھے عالیہ کا پوجا کے ساتھ موازنہ کرنے کیلئے کہیں تو میری ذاتی رائے ہے کہ عالیہ بھٹ میری سگی بہن کے آگے کچھ بھی نہیں ہے ، نہ ہی عالیہ میں ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی اس کی شکل ہے ، عالیہ بھٹ میری بہن کے سامنے پانی کم چائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں