نئے آنے والے صرف اداکاری پر انحصار نہ کریں:زویا ناصر

نئے آنے والے صرف اداکاری  پر انحصار نہ کریں:زویا ناصر

لاہور (آئی این پی)زویا ناصر نے شوبز انڈسٹری کے نئے آنے والوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف اداکاری پر انحصار نہ کریں۔

 ایک انٹرویو میں زویا ناصر کا کہنا ہے کہ اگر اداکاری آپ کا جنون ہے تو ضرور آزمائیں، کامیابی یا ناکامی تو نصیب کی بات ہے لیکن اداکاری شروع کرنے سے پہلے اپنی آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ ضرور قائم کریں، ورنہ آپ مکمل طور پر انڈسٹری پر انحصار کر بیٹھیں گے اور پھر مجبوری میں ہر قسم کے کردار نبھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں