بھارت میں تمام پاکستانی گانے سپاٹی فائے سے ہٹا دیئے گئے

ممبئی (شوبزڈیسک )خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کی شکار نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار مودی حکومت نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو نشانے پر رکھ لیا۔
بھارت میں تمام پاکستانی گانے سپاٹی فائے سے ہٹا دیئے گئے ہیں جس پر شائقینِ موسیقی میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔بھارتی حکومت کی ہدایات کے بعد معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے ہٹا دیے ، جس کے بعد شائقین اور فنکار برادری میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی گانے جیسے جھول، فاصلے اور دیگر مقبول گانے بھارت میں اسپاٹی فائے پر دستیاب نہیں رہے ، سامعین کو صرف یہ پیغام ملا کہ یہ مواد آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے ۔یہ اقدام بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے 8مئی 2025ء کو جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد کیا گیا۔