مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی:اریج چودھری
لاہور(شوبزڈیسک)مس پاکستان ورلڈ اریج چودھری نے خود پر ہونے والی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا۔
ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہوں۔ مقابلہ حسن میں کسی لڑکی کا انتخاب صرف ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ کئی ٹاسک بھی دیئے جاتے ہیں جنہیں مکمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ مقابلہ حسن میں انتخاب 80 فیصد فلاحی کام کی بنیاد پر ہوتا ہے، مجھے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر آج بھی فخر ہے۔