ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل

ٹام کروز پاکستانی مداح کے  جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ٹام کروز کے مہراب احمد نامی پاکستانی مداح نے انسٹاگرام پر اداکار سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں پاکستانی مداح بہت پُر جوش انداز میں ٹام کروز کو یہ بتا رہا ہے کہ کس طرح اداکار کے فلمی کیریئر نے اسے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ٹام کروز نے مہراب احمد کی باتیں بہت دھیان سے سنیں اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا کہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں