اونیجا رابنسن سے ملاقات،ماہرہ خان پر ہیلو شبانہ کا جادو چل گیا

اونیجا رابنسن سے ملاقات،ماہرہ خان پر ہیلو شبانہ کا جادو چل گیا

لاہور(شوبز ڈیسک)نیویارک میں ماہرہ خان اور محبوب کی تلاش میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 نیویارک میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ماہرہ خان کی ملاقات امریکی خاتون اونیجا رابنسن سے ہوئی، ماہرہ نے اپنے مداح سے ہمیشہ کی طرح گرمجوشی سے ملاقات کی اور دونوں نے ایک بار پھر مشہور زمانہ ڈائیلاگ ہیلو شبانہ کو دہرا کر سب کو خوش کر دیا۔ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر دونوں خوش دکھائی دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں