اداکار بریڈ پٹ کی فلم ’’ایف ون‘‘ رواں ماہ ریلیز ہو گی

نیویارک (این این آئی)فارمولا ون ریس کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی موسٹ اوویٹڈ فلم’’ایف ون‘‘رواں ماہ 27 جون کو۔۔
سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔اس موقع پر ’’ایپل‘‘کمپنی نے ‘‘اپیل ٹی وی پلس’’پر اس فلم کا ’’ہیپٹک ٹریلر‘‘جاری کرکے خصوصی طور پر آئی فون صارفین کیلئے ایک منفرد تجربہ پیش کیا ہے ۔یہ ہپٹک ٹریلر ’’ایپل‘‘کے Taptic Engine کی مدد سے صارفین کو فلم کی ریسنگ سنسیشن باقاعدہ محسوس کرنے کا موقع دیتا ہے ۔