عامر خان نے ‘اہم اعلان’ کیلئے آج پریس کانفرنس بلا لی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ‘خاص اعلان’ کیلئے آج پریس کانفرنس بلالی۔۔
،مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بے حد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ’گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے ’۔یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے ۔