علی سیٹھی کے منفرد لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید

علی سیٹھی کے منفرد لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی (این این آئی)علی سیٹھی اپنے نئے گانے میں منفرد لباس اور انداز سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ۔۔

علی سیٹھی نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ‘برائڈ گروم’ ریلیز کیا جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا، پوسٹ میں علی سیٹھی کو زرد رنگ کے سکرٹ میں دیکھا گیا، جو گانے کے جذباتی پس منظر کو ظاہر کرتا ہے ۔ گلوکار نے اس گانے کو ایک ایسی دلہن کے جذبات سے جوڑا جو اپنے دوستوں سے اپنے دولہے کے بارے میں سوال کرتی ہے ۔تاہم علی سیٹھی کا یہ خواتین سے متاثرہ لباس بہت سے صارفین کو نہ بھا سکا اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔کئی صارفین نے علی سیٹھی پر ‘خفیہ ایجنڈا’ پورا کرنے کا الزام بھی لگایا۔بعض نے کہا، ‘یہ مرد ہو کر لباس خواتین والے کیوں پہنتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں