جنوبی کوریا کے اداکار کی کھڑی گاڑی سے لاش برآمد
سیئول (آئی این پی)جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ۔۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیؤل کے قریب ان کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس کے مطابق اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔