اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہوں:کرینہ کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔
انسٹاگرام پر کرینہ کپور کی ایک پرانی سٹوری وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے بچوں کی آدھی بچی ہوئی پلیٹوں کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹوں میں آدھا پین کیک، ایک پیالے میں سٹرابیری اور ایک میں کریم موجود ہے ۔اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ میں وہ ماں ہوں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھاتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چند ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔