جشن آزادی:الحمرا میں 30فٹ لمبا،64فٹ چوڑا سبز پرچم آویزاں
لاہور (شوبزڈیسک ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ہفتہ بھرکے لئے آزادی کی تقریبات منا رہا ہے ۔۔
فنون لطیفہ کے رنگ برنگ پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں۔اس مناسبت سے موسیقی کا کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم موقع پر الحمرا ہال نمبر کی پیشانی پر 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔خوشی کے اس موقع پر الحمرا کے عمارت، لانز، درختوں کو سفید اور سبز روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب اور ایگزیکٹو ڈائر یکٹر الحمرا سید طاہر رضا ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ سبز ہلالی پرچم کا یہ خوبصورت منظر دیکھنے والوں میں ملی جوش و خروش اور اپنے وطن سے محبت کا باعث بنتا ہے ،وطن عزیز کی منفردادبی وثقافتی،تہذیبی و تمدنی شناخت پر فخر ہے جسے بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں،آزادی کی قدر وقیمت سے نوجوانوں کو روشناس کروا رہے ہیں۔