میری شادی میں 300افراد بن بلائے آگئے تھے :اذلان شاہ
لاہور(شوبزڈیسک )اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے انکشاف کیا ہے۔۔
کہ میری شادی میں 3 سو سے زائد افراد بن بلائے آگئے تھے ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر لیگ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے شادی میں اتنے لوگ آگئے تھے جنہیں ہم جانتے بھی نہیں تھے ، ہال میں جگہ کم پڑگئی اور لوگ فرش پر بیٹھنا شروع ہوگئے تھے لیکن الحمدللّٰہ کھانا کم نہیں پڑا۔