نمرتا شروڈکر نے مہیش بابو کو اپنا سب کچھ قرار دے دیا

نمرتا شروڈکر نے مہیش بابو کو اپنا سب کچھ قرار دے دیا

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل نمرتا شروڈکر نے شوہر کو اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے مہیش بابو کو ان کی 50ویں سالگرہ پر سب سے پیاری مبارک باد دی ہے ۔

یہ مبارک باد اداکار مہیش بابو کو ان کی اہلیہ نمرتا شروڈکر نے انسٹاگرام پر دی ہے جس میں سری لنکا کے اپنے حالیہ دورے کی پورے خاندان کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے مہیش بابو کو اپنا سب کچھ قرار دیا ہے اور ان کے ساتھ گزاری جانے والی پریوں کی کہانی جیسی زندگی کے بارے میں لکھا۔نمرتا نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں مہیش کے ساتھ بیٹی ستارہ اور بیٹا گوتم کھڑ ی ہیں جبکہ نمرتا مسکراتے ہوئے اپنا گال گوتم کے کندھے پر رکھے ہوئے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جو زندگی کو ایک خواب جیسا بنا دیتا ہے ، میری محبت، میری طاقت، میرے لیے سب کچھ، ہمیشہ تم سے محبت رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں