گلوکار عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
لاہور(این این آئی ) گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد77سال کی عمر میں لاہور میں۔۔
انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ویلنشیا ء ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز وا قارب سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔