فضا علی کا کم عمر لڑکے کیساتھ ویڈیوز پر وینا ملک سے ناراضی کا اظہار
کراچی (آئی این پی)ٹی وی میزبان و اداکارہ فضا علی نے کم عمر لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنانے پر وینا ملک سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازعہ ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔فضا علی نے وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔