فلسطین کا سوچ کر جشن آزادی مانند پڑجاتا ہے :نادیہ حسین
لاہور(شوبز ڈیسک )ماڈل، اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ و ٹی وی میزبان نے یوم آزادی کے موقع پر قومی لباس اور پرچم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے۔۔۔
فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور لکھا کہ غزہ میں ماؤں اور بچوں کے قتل عام کا سوچ کر ان کا آزادی کا جشن منانے کا جذبہ ماند پڑ جاتا ہے ۔نادیہ حسین نے لکھا کہ فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں لیکن عالمی قوتیں اور دولت کے بھوکے امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں،ایسا ہی رجحان پاکستان بھی دیکھنے کو ملتا ہے ، جہاں طاقت کے بھوکے حق و باطل کی پرواہ نہیں کرتے ، ان کا مقصد صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ ذرائع حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ نادیہ حسین نے اپنے پیغام کا اختتام اس دعا کے ساتھ کیا کہ ہم ایک قوم کے طور پر اٹھ کھڑے ہوں گے اور حق کے لیے لڑیں گے ۔