سویرا ندیم کی ایڈٹ شدہ تصاویر مداحوں کو بالکل پسند نہ آئیں
کراچی (این این آئی)ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔
تصاویر میں وہ شاندار لباس نہایت پرکشش اور باوقار لگ رہی ہیں لیکن چہرہ کچھ زیادہ ہی سِلم اور روشن ہے جس سے مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اے آئی کی مدد سے نہایت زیادہ ایڈٹ کی گئی تصاویر ہیں جس میں فلٹر کا استعمال بھی ضرورت سے زیادہ ہے ، مداحوں نے مطالبہ کیا کہ سویرا جیسے باوقار فنکار فطری حسن اور خود اعتمادی کی مثال بنیں، سوشل میڈیا فلٹرز کا شکار نہ ہوں۔