محبت نہیں کرتی، آج کا مرد وہ نہیں جو چاہتی ہوں:کومل میر
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل کومل میر نے کہا کہ میں محبت میں مبتلا نہیں ہوتی کیونکہ آج کا مرد وہ نہیں جو میں چاہتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں کومل میر نے کہا کہ آج کے دور میں عشق کی معنویت ختم ہوچکی ہے اور پرانے زمانے کا عشق اب کسی کے بس کی بات نہیں رہی ہے ۔ لڑکے اور لڑکیاں صرف ابتدا کی جذباتی کشش کا شکار ہوتے ہیں لیکن وہ اصل عشق کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے ،آج کل نہ صرف رومانوی تعلقات بلکہ دوستیوں میں بھی محبت کی روح گم ہوچکی ہے۔