بھارتی اداکارہ لکشمی مینن پر اغوا و تشدد کا مقدمہ درج

بھارتی اداکارہ لکشمی مینن پر اغوا و تشدد کا مقدمہ درج

کیرالہ (آئی این پی ) تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمی مینن اور ان کے 3ساتھیوں پر کیرالہ کے علاقے ارناکلم میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کو اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ لکشمی مینن نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی ہے جبکہ دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ارناکلم نارتھ پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ریلوے پل کے قریب متاثرہ شخص کی گاڑی کو روکا، اس سے گالم گلوچ کی اور زبردستی اپنی کار میں ڈالا، مبینہ طور پر گاڑی کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں