منیشا کوئرالہ کی نیپالی مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت

منیشا کوئرالہ کی نیپالی مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت

کٹھمنڈو(این این آئی )نیپال کے دارالحکومتکٹھمنڈو میں احتجاج کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 21 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد کے زخمی ہونے پر نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے مذمتی بیان میں اسے ملک کے لیے سیاہ دن قرار دیا ہے۔۔۔

 منیشا کوئرالہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خون سے لت پت جوتے کی تصویر نیپالی زبان میں ایک پیغام کے ساتھ شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے ، جب گولیوں کے ذریعے عوام کی آواز، بدعنوانی کے خلاف غم و غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں