سلمان بھائی آپ بھی عمرہ کریں، راکھی ساونت کی اپیل

سلمان بھائی آپ بھی عمرہ  کریں، راکھی ساونت کی اپیل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازعہ شخصیت راکھی ساونت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، دبئی میں قیام پذیر بھارتی رقاصہ نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور اس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔۔۔

 انسٹاگرام پر ویڈیو میں راکھی تلبیہ پڑھتے ہوئے نظر آئیں اور انہوں نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے بھی اپیل کی کہ وہ عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ آئیں۔ راکھی نے کہا کہ سلمان بھائی آپ ایک بار یہاں آ جاؤ، میں نے پانچ بار عمرہ کیا ہے ، آپ بھی آؤ اور عمرہ کرو، سلمان بھائی میں آپ کے لیے دعا مانگتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں