بے معنی نہیں،تنقید میں بھی معیار ہونا چاہیے :وجاہت رؤف
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نیؤے معروف اداکاراں کو غیر معیاری تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔۔
انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مرینہ خان، نادیہ خان اور عتیقہ اودھو کی طرف سے ڈراموں پر غیر معیاری تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان اداکاراؤں کو ڈراموں کی کہانی، کرداروں اور ڈائریکشن کا تجزیہ کرنا چاہیے لیکن بے معنی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کہانی سے اختلاف تو ٹھیک ہے ، لیکن اگر آپ نے صرف کپڑوں، کپ کے رنگ یا جرابوں پر بات کرنی ہے تو یہ معقول تنقید نہیں ہے ۔ تنقید کا بھی معیار ہونا چاہیے ، ورنہ یہ سب بس ناظرین کے لیے منفی باتیں کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments