پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

 پنجابی گلوکار راجویر جوندہ  ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار35سالہ راجویر جوندہ ہماچل پردیش کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد فورٹس ہسپتال موہالی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تاحال تشویش ناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حادثے کا سن کر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے راجویر کے لیے دعائیہ پیغام جاری کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں