اشتہار کی کمائی دیکھ کر اداکار بننے کا فیصلہ کیا:نمیر خان
لاہور(آئی این پی)اداکار نمیر خان نے بتایا کہ وہ پہلے آئی ٹی سیکٹر میں نوکری کرتے تھے، لیکن ایک دن کے اشتہار کی کمائی دیکھ کر اسی فیلڈ میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں ،جب وہ نوکری کر رہے تھے تو انہیں ماڈلنگ کا خیال آیا اور انہوں نے ایک ایجنسی میں اپنا پورٹ فولیو جمع کرایا، انہوں نے اس اشتہار سے ہونے والی کمائی کا موازنہ اپنی نوکری سے کیا تو وہ حیران رہ گئے اور دل میں خیال آیا کہ یہ تو سافٹ ویئر انجینئر کے ساتھ ناانصافی ہے ، وہ اتنی محنت کرتے ہیں، لیکن اس طرح کی آمدنی نہیں ہوتی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کام میں انہیں مزہ بھی آیا۔