پاکستانی ڈراموں میں کام کرنیوالی بھارتی اداکارہ سارہ خان نے شادی کرلی

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنیوالی بھارتی اداکارہ سارہ خان نے شادی کرلی

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی سارہ خان نے شادی کرلی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ۔

سارہ خان نے پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے ۔ سارہ خان کی پہلی شادی رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی ،سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے ‘بے خودی’ اور 2017 کے ڈرامے ‘لیکن’ میں کام کیا۔ وہ 2016 کے ڈرامے ‘یہ کیسی محبت ہے ’ میں بھی نظر آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں