ایسا لگتا تھا جلد مر جاؤں گا، سنجے دت کا نشے سے متعلق انکشاف
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بابا کہلانے والے سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں نشے کی عادت میں وہ اس قدر غرق ہو چکے تھے۔۔۔
کہ انہیں احساس ہونے لگا تھا کہ وہ نشے کی وجہ سے مر جائیں گے ۔ پرانی ویڈیو میں اداکار نے کہا کہ انہوں نے خود کو مرتے ہوئے دیکھا، وہ چھپنے ، بھاگنے اور لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ چکے تھے ۔ وہ بیمار رہنے لگے تھے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ انہیں اپنے خاندان کی مدد چاہیے اور پھر وہ خاندان کے قریب ہوئے ۔