پاکستانی فلم ’’دیمک ‘‘نے ڈیلس میں بھی جادو جگا دیا

پاکستانی فلم ’’دیمک ‘‘نے ڈیلس میں بھی جادو جگا دیا

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی فلم ‘دیمک’ ملک میں کروڑوں کا کامیاب بزنس کرنے کے بعد اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بھی اپنے جادو سے ناظرین کو متاثر کر رہی ہے۔۔۔

 ڈیلس کے معروف اینجلیکا فلم سینٹر میں اس فلم کی خصوصی سکریننگ اور ریڈ کارپٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس یادگار تقریب کا انعقاد ریڈیو آزاد اور وہ واہ پروڈکشنز کے اشتراک سے کیا گیا۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین، سمن انصاری، ہدایتکار رافیع راشدی، اور پروڈیوسر سید مراد علی نے شرکت کی۔ ہدایتکار رافیع راشدی نے کہا کہ پاکستان کے بعد ہمیں دنیا بھر سے بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے اور وہ اس ضمن میں ‘دیمک ٹو’ بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک ہارر فلم نہیں، بلکہ ایک ایسا فنی تجربہ ہے جس کے ذریعے کئی سماجی اور نفسیاتی پیغامات دیے گئے ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ آرٹ، جذبات اور حقیقت کے بیچ توازن قائم رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں