روڈ حادثے میں زخمی ماڈل رومیسا سعید انتقال کر گئیں
لاہور(شوبز ڈیسک) ابھرتی ہوئی ماڈل و ٹک ٹاکر رومیسا سعید روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دوراج علاج انتقال کر گئیں، ان کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی۔
رومیسا سعید فیشن ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کا شمار ابھرتی ہوئی ماڈلز میں ہوتا تھا، وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک تھیں۔رومیسا سعید نے لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں منعقد ہونے والے چند فیشن شوز میں بھی شرکت کی اور انہیں مستقبل کی سپر ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ رومیسا سعید چند دن قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب روڈ حادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں، ماڈل کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی تدفین ننکانہ صاحب کے علاقے میں مقامی قبرستان میں کردی گئی۔