رام چرن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع
ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونیڈیلا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انکے ہاں دوسری بار ولادت متوقع ہے جو جڑواں ہوں گے ۔ اپاسنا نے انسٹاگرام پر حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر منعقد ہونے والی اپنی گود بھرائی کی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی، جس سے اسکی تصدیق ہوئی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ رام چرن کی ٹیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والا ہے ۔
جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونیڈیلا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انکے ہاں دوسری بار ولادت متوقع ہے جو جڑواں ہوں گے ۔ اپاسنا نے انسٹاگرام پر حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر منعقد ہونے والی اپنی گود بھرائی کی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی، جس سے اسکی تصدیق ہوئی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ رام چرن کی ٹیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والا ہے ۔