17سال کی عمر میں 16سال کے لڑکوں کو پڑھاتی تھی:رومیسہ خان

17سال کی عمر میں 16سال کے لڑکوں کو پڑھاتی تھی:رومیسہ خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں ٹیچنگ کی ملازمت کی اور پہلے ہی سال خود سے ایک یا دو سال کم عمر لڑکوں کو پڑھانے لگ گئیں۔۔۔

رومیسہ خان نے بتایا کہ جس وقت وہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھیں، اس وقت انہیں سوشل میڈیا کا مواد بنانے کے لیے آئی فون چاہیے تھا جس کیلئے پیسے جمع کرنے کی خاطر انہوں نے ایک سکول میں ملازمت حاصل کی، اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی اور انہیں آٹھویں جماعت کے طلبہ کو پڑھانے کی ذمہ داری دی گئی جو 15 سے 16 سال کی عمر کے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں