4شادیوں والے بھی باہر منہ مارتے ہیں:حمزہ علی عباسی
کراچی (آئی این پی)اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ باہر منہ مارنے کی عادت 4 شادیوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی، ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ باہر منہ مارنے کی عادت ختم نہیں ہوتی۔۔۔
4 شادیوں والے بھی باہر منہ مار رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے حیرت ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے میں شادی کرلوں۔ ، اگر کوئی شخص باہر منہ مارنے کی عادت رکھتا ہے تو وہ 1 مہینے ، 6 مہینے یا سال بعد یہی کرے گا کیونکہ بیوی تو 1 سال بعد پرانی ہو جائے گی۔حمزہ علی عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللہ نے مرد کو بے شک 4 شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن چند مخصوص حالات میں۔ان کا کہنا ہے کہ باہر منہ مارنے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔