شوبز میں خواتین زیادہ غیر محفوظ والا نظریہ غلط :جینس ٹیسا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل جینس ٹیسا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہدایتکار کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے انہوں نے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔جینس ٹیسا نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ یہ نظریہ غلط ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، کیونکہ خواتین کے ساتھ ایسے پریشان کن واقعات شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پیش آتے ہیں۔
ایسے معاملات میں تھوڑی بہت ذمہ داری خواتین پر بھی عائد ہوتی ہے ، انہیں اپنی حدود واضح کرنی چاہئیں اور کسی کو ان حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، جینس ٹیسا نے بتایا کہ ایک بار ایک ہدایتکار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد انہوں نے اس کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔