اولڈ ایج ہوم میں ماؤں کی بے بسی پر دل ٹوٹ گیا:پروین اکبر
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اولڈ ایج ہوم کے اپنے دورے کا دردناک تجربہ شیئر کیا، جہاں ماؤں کی بے بسی اور اولاد کی بے رخی نے انہیں گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔۔۔
پروین اکبر نے ایک شو میں کہا کہ کہ کچھ دن قبل وہ کراچی کے ایک اولڈ ایج ہوم گئی تھیں، جہاں موجود مناظر نے انہیں اس قدر متاثر کیا کہ وہ واپسی کے بعد تین دن تک شدید ڈپریشن میں مبتلا رہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے بار بار ایسی ماؤں کے چہرے آرہے تھے جو اپنی اولاد کی ایک جھلک دیکھنے کو ترس رہی تھیں۔ پروین اکبر کے مطابق ایک عورت کی آنکھوں میں اپنی اولاد کی ایک جھلک دیکھنے کا جو انتظار تھا، ممکن ہے کہ وہ اس کی زندگی میں کبھی پورا نہ ہو۔