پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، اہم پوسٹیں اور مراکز تباہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 10, 2026
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مؤثر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بزدل افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ پاک افواج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔