جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

جنید جمشید کو مداحوں سے  بچھڑے 9 برس بیت گئے

لاہور(شوبزڈیسک)معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال گزر گئے۔

شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا ،2014 میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید حویلیاں کے قریب المناک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں