5 سو ماہانہ کمانے والے کپل شرما کی دولت 300 کروڑ انڈین روپے
ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار ہوتے ہیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما نے سخت حالات میں جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی اور آج ان کی مجموعی دولت تقریباً 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے ۔والد کے انتقال کے بعد کپل شرما نے پانچ سو روپے ماہانہ پر معمولی نوکریاں بھی کیں۔