عدنان صدیقی کی سائن بورڈ کے ساتھ تصویر پر بحث
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار عدنان صدیقی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔۔۔
جس میں وہ خود موجود ہیں اور تصویر بنانا منع ہے کہ سائن بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔عدنان صدیقی نے تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ اور طنزیہ کیپشن لکھا کہ جب قانون آپ کے پیچھے ہو، مگر کیمرے آپ کے سامنے ہوں۔کیپشن کے شوخ اور ہلکے پھلکے انداز نے آن لائن بحث کو مزید ہوا دی، جہاں صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس تصویر کی تشریح کی۔